کراچی چمپئن کورنگی شوٹنگ بال کھلاڑیوں کے اعزازمیں استقبالیہ

7-12-2017aکراچی آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے معروف آرگنائزر اسلم بھٹی نے کہاکہ کھیلوں کے دیگر شعبوں کی طرح شوٹنگ بال کھیل پاکستان کے چپے چپے میں فروغ پارہا ہے نا صرف شوٹنگ بال کورٹ آبد ہورہے ہیں بلکہ اس کھیل میں نئے ٹیلنٹ کا بھی اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور نائب صدر ایم شمیم قریشی کی جانب سے کراچی چمپئن ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شوٹنگ بال سمیت دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے ۔اسلم بھٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ شوٹنگ بال کھیل سندھ کا روائتی کھیل ہے مگر اسے پاکستان بھی میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے

Top