جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو 201رنز سے شکست دے دی

SouthAfricawins332015176994l320x180کراچی، جنوبی افریقہ نے آئر لینڈ کو 201رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نےپہلے بیٹنک کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 411 رنزاسکور کیے، جس کے جواب میں آئر لینڈ کی ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے شاندار شراکت اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں نے سنچریاں داغیں، دوسری وکٹ کی شراکت میں 247رنز کی شراکت بھی قائم کی، ڈوپلیسی 109رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ہاشم آملہ نے 159رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈی ویلیئرز 24رنز بناسکے، ملر اور روسو نے پانچویں وکٹ پر 110رنز کی پارٹنرشپ کی، روسو کا حصہ 61 اور ملر کا 46رنز رہا، جنوبی افریقا نے چار وکٹ پر 411رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

Top