سمراسپورٹس فیسٹیول کاانعقاد بڑاکارنامہ ہے،شہزادپرویز

9-07-2018bکراچی حیدر آباد اسپورٹس اولمپک کمیٹی کی جانب سے سمر اسپورٹس فیسٹیول حیدر آباد کا انعقاد ایک بڑا کارنامہ ہے صدر اسپورٹس اولمپک کمیٹی حیدر آباد خرم رفیع نے پی ڈی پی فائونڈیشن اور آرکوما پاکستان کے تعاون سے حیدر آباد میں سمر اسپورٹس فیسٹیول کا میلہ سجاکر مقامی کھلاڑیوں کو اس پلیٹ فارم سے بین الصوبائی اور قومی سطح پر اپنے آپ کو منوانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں، اس بات کا اظہار ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویزبھٹی نے سمر اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مخدوم ارشاد بھی موجود تھے۔ شہزاد پرویز بھٹی نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل سندھ میں ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے، میں صدر اسپورٹس اولمپک کمیٹی حیدر آباد خرم رفیع کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے حیدر آباد کے کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے آپ کو منوائیں۔ اگر کسی بھی حوالے سے آپ کو ہماری ضرورت ہوگی تو ہم آپ کے شانہ بشانہ ہونگے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی شہزاد پرویز بھٹی نے کرکٹ میچ کا افتتاح کرکے باقاعدہ سمر اسپورٹس فیسٹیول حیدر آباد کا افتتاح کیا صدر اسپورٹس اولمپک کمیٹی خرم رفیع نے مہمان خصوصی شہزاد پرویز بھٹی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم محکمہ کھیل اور ڈائریکٹر اسپورٹس کے نہایت شکر گزار ہیں کہ ہماری ایک آواز پر وہ کراچی سے حیدر آباد پہنچے اور ہمیں عزت بخشی۔

Top