ایس ایس بی جمناسٹک،گرلز مقابلوں میں فاطمہ کی فتح

13-7-2017 aکراچی سندھ اسپورٹس بورڈ اور جمناسٹک ایسو سی ایشن کے اشتراک سے تین روزہ جمناسٹک مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت کے مطابق سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کی زیر نگرانی ہونے والے ان مقابلوں میں گرلز اور بوائز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشائیوں سے داد سمیٹی۔ ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں گرلز مقابلوں کے فائنل میں فاطمہ نے عمدہ صبحانی کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مارلیا اور فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن ایمن غوری نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ڈیشا شہزاد کے نام رہی۔ بوائز مقابلوں میں اقبال قاضی کی پہلی‘ مبشر خان کی دوسری جبکہ سالک کی تیسری پوزیشن رہی‘ مہمان خصوصی رازق حسین ربانی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کو بہت متاثر کری ہے اور وہ جمناسٹک کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں آپ لوگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں سیکریٹری اسپورٹس آپ کو ہر وہ سہولت فراہم کریں گے جس کی آپ کو ضرورت ہے بعدازاں رازق حسین ربانی نے ایڈمن آفیسر انجم حسین زیدی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ‘میڈلز‘ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Top