ایس ایس بی،یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے شروع

baskit balکر ا چی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسویس ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منعقد ہونے والے یوم آذادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے آج 12 اگست بروز ہفتہ سے شروع ہونگے جبکہ اختتامی تقریب 14 اگست کو8:00 بجے شب ہوگی یہ اعلان KBBA کے صدر غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں لیگ کی بنیا د پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو 2 گروپوں میں شامل کیا گیا ہے نشترباسکٹ بال دفائی چیمپئن کی حیثیت سے اپناٹورنامنٹ میں دفاع کرے گی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اور 20 اگست کو ہونگے درین اثنا 13 اگست کو 8:00 بجے شب آرام باغ کو رٹ پر 90 میٹرکا قومی جھنڈا لہرایا جائے گا KBBA نے اپنی مدد آپ کے تحت کورٹ پر یوم آذادی کا جشن منانے کے لئے رنگ و روغن بھی شروع کر دیا ہے جبکہ کو رٹ کے اطراف پر قومی جھنڈے لگا ئے جائنگے 12 اگست کو 7:30 بجے آرام باغ اور منور عباسی کلب اور کراچی کو ٹس جبکہ 13 اگست کو باونس کلب اور کر اچی کو ٹس اور نشتر کلب اور ملیر ٹارجن جبکہ 14 اگست کو آرام باغ اور ملیر ٹارجن اور باونس کلب اور ون یونٹ کلب مدمقابل ہونگی ٹورنامنٹ سیکر یٹری طارق حسین نے تمام ٹیموں ٹیکنیکل آفیشلز اور ریفریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ شروع سے 30 منٹ قبل ٹورنامنٹ ڈائریکٹرانٹرنیشنل عبدالناصر کو رپورٹ کریں۔

Top