ایس ایس بی،قائداعظم فٹبال کا ٹائٹل کورنگی جیمخانہ کے نام

footballکراچی سندھ اسپورٹس بورڈاور کورنگی جیمخانہ کے اشتراک سے قائد اعظم ون ڈے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقادکیاگیا جس میں ہزارہ اسپورٹس اور واپڈا سمیت کراچی کے چھ معروف کلبوں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلہ میزبان کورنگی جیمخانہ اور ہزارہ اسپورٹس حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا جسے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کورنگی جیمخانہ نے ایک گول سے جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مقابلے کا واحد گول فاتح ٹیم کے اویس نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا اس سے قبل سیمی فائنل میں کورنگی جیمخانہ نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد واپڈا حیدر آباد کوایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا تھا فاتح ٹیم کے منیر شاہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ لالو اور اویس نے ایک ایک گول کیا۔ واپڈا کا واحد گول احسان نے اسکور کیا۔ منیر شاہ اور ہزارہ اسپورٹس کے یاسر جان کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی آرائیں ویلفیئر اتحاد کے نائب صدر محمد اکرم تھے جنہوں نے فاتح ٹیم ا ور کھلاڑیوں میں محکمہ کھیل کی جانب سے ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے‘ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو ایک ایک فٹبال کا تحفہ دیا ‘ آرگنائزر محمد وسیم عارف نے ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون پر سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

Top