پاکستا ن اسٹیل کرکٹ ٹیم نے کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا

Pakistan Steelکراچی تیسرا پاکستان اسٹیل ٹی-20 کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ2018ئ‘‘ کی تقسیم انعامات کی اختتامی تقریب قائداعظم کرکٹ پارک ، اسٹیل ٹائون میں منعقد ہوئی۔ اس لیگ ٹورنامنٹ میں کراچی شہر کی 8 بہترین کرکٹ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 مارچ2018 ء سے 12 اپریل2018 ء تک جاری رہا۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ، سربراہ اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ، سیدّ مشرف حسین تھے جبکہ اِن کے ہمرا ہ پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر ریاض حسین منگی اورسیکریٹری عبدالسمیع میمن کے علاوہ ادارے کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔تیسرے پاکستان اسٹیل ٹی-20 کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ2018ء کا فائنل میچ پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم اور سندھ رانا ایئرپورٹ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ سندھ رانا کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکور کئے جبکہ پاکستان اسٹیل کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف 18 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔اسٹیل کرکٹ ٹیم نے135 رنز کے ہدف کو آسان بناتے ہوئے فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی، سربراہ اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ، سیدّ مشرف حسین، پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر ریاض حسین منگی اور سیکریٹری عبدالسمیع میمن نے پاکستان اسٹیل کرکٹ کے کپتان اعجاز کو’’ ونرٹرافی‘‘ دی جبکہ سندھ رانا ایئرپورٹ کرکٹ کلب کے کپتان عمیر کو ’’رنراَپ ٹرافی‘‘ سے نوازا۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ توحید خان، مین آف دی ٹورنامنٹ معیز احمد اور لیگ کے بہترین کھلاڑی تصور عباس کو قرار پائے۔ اس موقع پاکستان اسٹیل اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر ریاض منگی اور سیکریٹری عبدالسمیع میمن نے مہمان خصوصی سیدّ مشرف حسین کو لیگ ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

Top