عنزہ کپ ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ، الحمزہ کلب نے فتح کوگلے لگایا

13-7-2017 bکراچی فائٹرایونٹ آرگنائزیشن (FEO) کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں گروپ “A” میں الحمز ہ کرکٹ کلب نے مد مقابل آذان ٹی وی کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ الحمزہ سی سی کے کپتان آصف اظہار 39 رنز کی بہترین باری پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہیں یہ ایوارڈ ہل پارک کرکٹ گرائونڈ کے انچارج محمد سعید نے دیا ۔ اس مو قع پر ا ن کے ہمراہ معاذ خان اور شازیب افتخار بھی موجو د تھے۔ ہل پارک کرکٹ گرائونڈ کے سبزہ زار پر الحمز ہ سی سی کے کپتان آصف اظہار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ الحمزہ کلب نے مقررہ 20 اوورزمیں 6 وکٹوں کھو کر 178 رنز کا مجمو عہ حاصل کیا۔جوابی بیٹنگ میں آذان ٹی وی مقررہ اوور زکا کوٹہ مکمل ہو نے پر 8 وکٹوں کے خسارے پر 161 رنز تک محدود رہی اور 17 رنز سے شکست کے ساتھ ساتھ ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کی خفت اٹھانی پڑی ۔ مذکورہ میچ کو امپائر جاوید جعفری،جلال الدین نے سپر وائز کیا جبکہ آن لائین اسکورنگ کی ذمہ داری دانش علی نے نبھائی۔

Top