ویسٹ انڈیزاورپاکستان کاپہلاٹیسٹ آج سے شروع

pakistan vs westindesکراچی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا۔نجی چینل کے مطابق پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹوئنٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی،اب اسے ٹیسٹ کرکٹ کیلیے گیئر تبدیل کرتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ گرین کیپس آج تک کیریبیئن جزائر میں طویل فارمیٹ کی کسی سیریز میں سرخرو ہوکر وطن واپس نہیں گئے، کھلاڑی کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو الوداعی تحفہ دینے کا عزم لیے جمعے کو سبائنا پارک میں پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اتریں گے، ٹور میچ میں پاکستان کی بیٹنگ فلاپ ہوئی توکوئی بھی سنبھالا نہیں دے سکا۔واضح رہے کہ خطرے کی گھنٹی بج جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کی مختلف کنڈیشنز میں مشکل پچ پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا مہمان بیٹسمینوں کیلیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوکریز پر قیام طویل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی

Top