پاکستان ورلڈ کپ سے باہر،آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Pak Aust ODIایڈیلیڈ، پاکستان کوارٹر فائنل میں ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ میزبان آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کی فتح کی بدولت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ چھبیس مارچ کو دوسرے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم دفاعی چیمپئن بھارت کا سامنا کریگی۔ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم آخری اوور میں دو سو تیرہ رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ چوبیس رنز پر پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔ سرفرازاحمد نے دس اور احمد شہزاد نے پانچ رنزبنائے۔ کپتان مصباح الحق نے حارث سہیل کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں تہتررنز کا اضافہ کیا۔ مصباح الحق تینتیس، حارث سہیل اکتالیس اورعمراکمل بیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔شاہد آفریدی نے پندرہ بالزپرتئیس رنزبنائے۔ وہاب ریاض نے سولہ اور احسان عادل نے پندرہ رنزبناکر اسکور دو سو سے اوپر پہنچایا۔ آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے چار،مچل اسٹارک اور میکس ویل نے دو،دو وکٹیں لیں۔ پاکستان کے تمام دس کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

Top