یوگا اسپورٹس کلاسزجلدشروع کی جائیں گی،خالدبروہی کااعلان

5-6-2018کراچی پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی نے کہاکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند اور توانا زندگی کے فروغ کے لئے کھیل بہترین ذریعے ہے ،کھیلوں کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی امن کے سفیر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی کے دورے پر کیا ،خالد بروہی کی آمد پر واحد اسپورٹس کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا اور قومی ٹیم کی دوسرے سائوتھ ایشیا یوگا اسپورٹس چمپئن شپ میں نمایاں کامیابی اور روز ماریہ گل کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر سابق قومی شوٹنگ بال کھلاڑی قمر السلام پیارے نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کی جانب سے خالد بروہی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اس موقع پر خالد بروہی نے اعلان کیا بہت جلد ڈسٹرکٹ کورنگی میں یوگا اسپورٹس کلاسز کا آغاز کیا جائیگا ضلع کورنگی میں کھیل کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے انشا اللہ یوگا اسپورٹس میں یہاںکے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرینگے ۔

Top