پراٹھے والا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی یوتھ ٹیم میں شامل

parathy-walaکراچی شہرقائد کا پراٹھے والا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی یوتھ ٹیم میں شامل کرلیا گیا حنان خان ملائیشیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں این سی اے یوتھ کی نمائندگی کریں گے۔ جیل چورنگی پر پراٹھے بنانے والے حنان خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی یوتھ ٹیم میں شامل ہوگئے اور وہ پاکستان کے دورے پر موجود ملائیشیا کے خلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیںگے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یوتھ ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حنان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کاخواب ہے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے پراٹھے والے کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سامان لینے کے لئے پیسے نہیں ہوتے اس لئے پراٹھے بیچنےپر مجبور ہوں۔واضح رہے کہ حنان خان کو کچھ روز پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی انڈر ٹوئنٹی تھری ٹیم کے کیمپ میں بھی بلایا گیا تھا۔

Top