شعبہ صحت میں الخدمت کی خدمات نمایاں ہیں،ڈاکٹراظہرچغتائی

9-7-2018dکراچی الخدمت شعبہ صحت کے تحت عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اظہرچغتائی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالدصدیقی ،مایہ ناز ڈاکٹرز ،فارماسسٹ ،پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈاکٹراظہر چغتائی نے الخدمت کے شعبہ صحت کے حوالے سے بریفنگ دی اورشعبے میں فراہم کی جانے والی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر اظہر چغتائی نے کہا کہ الخدمت نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں شعبہ صحت میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے ۔سیکڑوں اسپتال ،میڈیکل سینٹرز، کلینکس ،بلڈ بینکس اور ڈائیگنو سٹک سینٹرز کام کر رہے ہیں جہاں سے سالانہ لاکھوں افرادمستفید ہو تے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مفت موبائل میڈیکل کے ذریعے کراچی کے پسماندہ اور ملحقہ دیہی علاقے جہاں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ،وہاں طبی سہولتیں پہنچائی جا رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایک این جی او ہونے کے ناطے الخدمت شعبہ صحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جبکہ یہ ہزاروں افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید ملن تقریب کے انعقاد کا مقصد ایک دوسرے سے ملاقات ہے تاکہ الخدمت کے شعبہ صحت کے مختلف یونٹوں سے منسلک لوگ ایک جگہ مل بیٹھیں ۔خالد صدیقی نے کہا کہ شعبے سے منسلک لوگوں کی خدمات قابل قدر ہیں مگر ڈاکٹرزوطبی عملے کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ اسپتالوں و صحت مراکز میں آنے والوں کے ساتھ مثالی رویے کو اپنا شعار بنائیں ۔ الخدمت صحت کے شعبے میں بھرپورکام کررہی ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کرے گی ۔

Top