الخدمت کے تحت مستحقین میں ونٹروفوڈپیکیج تقسیم

11-1-2017-bکراچی الخدمت فاو نڈیشن پاکستا ن کے تحت حب کے مستحقین اور ضرورت مندوں میں ونٹرپیکیج اور تیار فوڈ تقسیم کردی گئی ،ونٹر پیکیج میں رضا ئیاں ،گدے ،تکیے اورکمبل شامل تھے ،ونٹر پیکیج چیئر مین چیئریٹی آسٹریلیاانٹر نیشنل رانا وجاہت اور قاضی سید صدرالدین نے تقسیم کیا ،اس موقع پر سرفراز شیخ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ،تقریب سے خطاب میںرانا وجاہت نے کہا کہ الخدمت فاو ¿نڈیشن دیگر صوبوں کی طرح سندھ و بلوچستان میں بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ،الخدمت کے تحت ہر سال موسم سرما میں ضرورت مندوں ،مستحقین کو یاد رکھا جاتا ہے اور انہیں ونٹر پیکیج فراہم کیا جا تا ہے ،قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ موسم سرما میں کمزور طبقے کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں ،الخدمت ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کو شش کر تی ہے ،انہوں نے کہا ہرسال کی طرح امسال بھی لوگوں تک ونٹر پیکیج پہچا کر اپنا فرض ادا کر رہے ہیں ۔

Top