جشن آزادی فیسٹیول13اگست کولائق آبادملیرمیں ہوگا

azadiکراچی لائق آباد یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تیسرا جشن آزادی فیسٹیول مورخہ 13اگست 2018بروز پیر کی شب لائق آباد مرغی خانہ بیچم روڈ عید گاہ گرائونڈ عرفات ٹائون ،قائد آباد لانڈھی میں منعقد ہوگا ،جشن آزادی فیسٹیول کے آرگنائزر عدنان شاہ ،مرزا وقار بیگ ،شیخ دانش نے کہا کہ فیسٹیول میں مقابلہ نعت ،قرات ،ملی نغمہ تقاریر ،کوئز گیمز ٹیبلو ۔ٹیلنٹ شو ،کڈز گیمز ،فلم و ڈرامہ منعقد ہوںگے جس میں اسکولوں کے طلباء و طالبات علاقائی رہائش پذیر بچے و بچیاں شرکت کریںگے جبکہ اختتامی تقریب میں مقابلوں میں نمایاں پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا ۔

Top