دعوۃ سینٹراحسن آبادمیں ایک روزہ خصوصی نشست پیرکوہوگی

dawaکراچی دعوة اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ریجنل دعوة سینٹر احسن آباد کراچی میں ایک روزہ خصوصی نشست بعنوان ”مغربی طرز جمہوریت اور اسلامی ممالک“ 15 جنوری بروز پیر صبح 11 بجے ہوگی۔ جس میں معروف محقق ڈاکٹر سید سلمان ندوی خصوصی خطبہ دیں گے۔ ریجنل دعوة سینٹر سندھ کے انچارج ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے طلبہ، اساتذہ و اہل علم حضرات سے نشست میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Top