روٹریکٹ کلب کاتعلیمی پروجیکٹ متعارف کرانے کافیصلہ

schoolکراچی روٹریکٹ کلب کراچی سی ویو نے خواندگی کی شر ح میں اضافے کیساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف تعلیمی پروجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے روٹریکٹ کلب کراچی سی ویو کی صدر زونیرا امام اور سیکریٹری تسنیم عالم نے تعلیم کو عام کرنے کہ لئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں لٹریسی چیئر راحیل جہانگیر نے آنے والے تمام لٹریسی پروجیکٹ کے حوالے سے صدر کو بریفینگ دی۔اجلاس میں کمیو نٹی ڈائر یکٹر سید فراز امام،سارجنٹ ایٹ آرم محمد عباد ،نائب صدر وجاہت ،خزانچی مبشراہ شمش سمیت تمام ممبران ،، فراز خان ، ماہ جبین ،عروج ،فہیم ،ابتسام ،مصباح کوثر ،آصف خان ،دیبا ،حسن اور عرفان اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیاکہ حکومت کی جانب سے پانچ سال سے سولہ سال تک مفت لازمی تعلیم کے قانون کے حوالے سے نجی اداروںاور سول سوسائٹی کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے اس لیے روٹریکٹ کلب کراچی سی ویو نے تعلیم سب کے لیے کہ نعرہ کو آگے بڑھتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا لائحہ عمل ترتیب دیا اور سرکاری اسکولز میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے حکومت و محکمہ تعلیم سندھ کواپنا تعاون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Top