ایف آئی ایف کا چکوٹھی میں تیسرے روزبھی دھرناجاری

4-8-2016 cکراچی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کے لیے سامان لے جانے والے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا چکوٹھی میں تیسرے روزبھی دھرنا جاری رہا۔ اقوام متحدہ سے امدادی سامان بھجوانے کی اپیل کے باوجود سامان نہ بھیجے جانے پر آج جمعہ کو مظفر آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا۔ امیر جماعۃ الدعوۃ آزادکشمیر مولانا عبدالعزیز علو ی کی قیادت میں ہزاروں رضاکاروں نے چکوٹھی بازار میں مارچ کیا۔ اس موقع پر شرکاءنے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں شدید نعرے لگائے۔ پورا چکوٹھی کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ، کشمیر بنے گا پاکستان، حافظ محمد سعید کا پیغام، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری کیا چاہتے ہیں آزادی، ایل او سی روند دو، آر پار جوڑ دوکے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر چکوٹھی بازار میں دکانیں بند تھیں اور مقامی افراد دکانوں، گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر نعروں کا جواب دیتے رہے۔ چکوٹھی اور گردونواح کے رہائشی افراد نے بھی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضا کار لائن آف کنٹرول کے قریب امدادی سامان مقبوضہ کشمیر لے جانے کے منتظر ہیں۔30لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان دس ٹرکوں پر لدا ہوا چکوٹھی میں موجود ہے۔ امدادی سامان میں خشک راشن،چاول،گھی،چینی،دالیں،بچوں کے لیے دودھ،ادویات،کپڑے،برتن و دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں۔ دھرنے میں امدادی رضاکاروں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Top