ایف آئی ایف کے شہرمیں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

12-10-2017 aکراچی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے شہر میں گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیے۔ گرمی سے ستائے راہ گیروں میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز گلشن اقبال میں قائم کیے گئے کیمپ میں منرل واٹر اور ٹھنڈا مشروب تقسیم کیا گیا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین شاہد محمود کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راہ گیروں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں منرل واٹر اور ٹھنڈا شربت فراہم کر رہے ہیں۔ ایف آئی ایف کے رضاکار دن کے اوقات میں راہ چلتے افراد اور گاڑیوں میں سفر کرتے مسافروں میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کر رہے ہیں۔ ٹھنڈا پانی تقسیم کرنے کی اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اس سے قبل بھی شدید گرمی کے دوران شہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیے تھے۔

Top