جرمن سفیرنےسڑک پربیٹھے حجام سے بال ترشوائے

jarmanکراچی پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوائے۔نجی نیوزویب سائٹ کے مطابق مارٹن کوبلر نے حجام محمد سے اپنے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ٹوئٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے لکھا کہ ’’کراچی کی گلیوں میں بال کٹوائے!! حجام محمد سے مل کر اچھا لگا، وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے، امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہو گی‘‘۔دوسری طرف جرمن سفیر کی اعلیٰ ظرفی پر کئی صارفین نے عمل کو سراہا، فٹ پاتھ کے حجام سے بال کٹوانے پر خوب داد دی۔ایک صارف محمد حنیف کا کہنا تھا کہ یہ کافی زبردست بات ہے کہ جرمن سفیر نے ایک عالیشان دکان کے بجائے ایک سڑک پر غریب کی دکان پر جانے کو ترجیح دی۔ایسے ہی ایک اور صارف رضا نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مڈل کلاس بھی گلی کے حجام کے پاس نہیں جاتا ٗ آپ سیاستدانوں کے نسبت نچلے طبقے کے مسائل زیادہ بہتر جانتے ہوں گے، آپ واقعی انسانیت سے محبت کرنے والے ہیں۔

Top