شہیدپولیس افسر وکانسٹیبل کی نمازجنازہ،آئی جی کی شرکت

12-8-2017 eکراچی عزیزآبادمیںنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ڈی ایس پی ٹریفک حنیف خان اور ان کے ڈرائیور کانسٹیبل سلطان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکوارٹر حسن اسکوائر میں ادا کردی گئی۔پولیس کے خصوصی دستے نے اس موقع پر شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال،کورکمانڈر شاہد بیگ مرزا،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،زونل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز کراچی ، پولیس اوررینجرز کےافسران وجوانوں کے علاوہ شہداء کے ورثاء،دوست احباب اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلوں کو ہر گز پست نہیں کیا جاسکتا اور اگر دہشت گرد ایسا سمجھتے ہیں تو یہ انکی بھول ہے۔جرائم کے خلاف جنگ اسی طرح جاری رہے گی اور کوئی دہشت گرد قانون سے بچ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سندھ پولیس نے اس شہر کی روشنیاں واپس دلانے اور قیام امن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ان کے کارنامے اور داستان شجاعت سندھ پولیس کی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شہید ڈی ایس پی اور اہلکار کے ورثاء کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے مروجہ مراعات کااعلان کرتے ہوئے جملہ دستاویزی امور جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے

Top