اقراءیونیورسٹی صف اول کی جامعہ ہے،پروفیسروسیم صدیقی

13-2-2018کراچی اقراءیونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور طلبہ کے لئے اسٹارٹ اپس کا انعقاد گزشتہ روز اقراءیونیورسٹی مین کیمپس کے سبزہ زار پر منعقد ہوا۔ جاب فیئر میں تقریباً 250 کمپنیز اور ادارے شریک ہوئے اور ان کی جانب سے طلبہ کو 2176 اسامیوں پر ملازمتیں پیش کی گئیںجن کو 22مارچ2018 کو ایک خصوصی تقریب میں بدستِ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، ان کے تقرری نامے پیش جائینگے۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی صدر آزاد جمو ں کشمیرسردار مسعود خان اور مہمانِ اعزازی وزیر ِ تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اقراءیونیورسٹی ملک کی صفِ اول کی جامعات سے ایک ہے جسمیں طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بلکہ انکو فارغ التحصیل ہوتے ہی ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جو لائق تحسین ہیں ۔ عصر ِ حاضر میں جامعات اور صنعتوں کے مابین اشتراک وقت کے اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ میں اقراءیونیورسٹی کی چانسلر ارم اسد اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بھر پور مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ میں اقراءیونیورسٹی کی کاوشوں سے بہت متاثر ہواہوں ، آپ بلاشبہ پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر کی جامعات اقراءیونیورسٹی سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سیاسی استحکام نا گزیرہے ، لاکھوں کشمیری کراچی میںآباد ہیں ۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کے حق ِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔ بھارت نے پچھلے سال لائن آف کنٹرول کی 2000سے زائد دفعہ خلاف ورزی کی جس سے پاکستانی شہریوں کی شہادتیںہوئیں ، اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جسکی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ وزیر ِ تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہرنے بھی اسٹالز کا دورہ کیا اور اقراءیونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیمی کاوشوں کو بے حد سراہا ۔ اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقرا ءیونیورسٹی کے وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ مذکورہ جاب فیئر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین وسیع تر اشتراک اور تعلقات کو فروغ دیناہے۔ مستحکم اور مضبوط معیشت کے لئے اکیڈیمیا اور انڈسٹریز کا اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اقرا یونیورسٹی اس ضمن میں قابل ذکر اقدامات کر رہا ہے ۔اقرا یونیورسٹی اپنے طلبا کو جدید تعلیم اور جدید عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد چھوٹے بزنس اور سٹارٹ اپس کی شروعات میں بھی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے

Top