آئی جی کاکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کادورہ

16-4-2018aکراچی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر کاٹی کے صدر طارق ملک، چیئرمین لاء اینڈ آرڈر کمیٹی ندیم خان اور دیگر نے انکا استقبال کیا ۔کاٹی کے صدر نے اپنے خطاب میں کورنگی صنعتی ایریازمیں تاجربرادری کو اراضی واگزاری سمیت دیگر درپیش مسائل کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے کراچی پولیس کے اقدامات کی تعریف کی ۔اے ڈی خواجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت صوبے کے مختلف تھانہ جات میں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سہولیات سے آراستہ پچاسی(85) پولیس رپورٹنگ سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں تعینات اسٹاف عوام کی شکایات اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کے تحت ہرممکن مثبت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سے وابستہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور علاقہ معززین کو چاہئے کہ وہ تھانہ جات کو کچھ وقت دیں جسکا مقصد پولیس کارکردگی دیکھنا اور عوام کا پولیس پر اعتماد جیسے اقدامات کو تقویت دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رواں کے آخر تک سندھ کی تمام جیلز میں سی آر اوCRO نظام باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز کردیا جائیگا جس سے ناصرف پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئیگی بلکہ سندھ اور پنجاب پولیس کا کریمنلز ریکارڈ ڈیٹا باہم منسلک اور آن لائن ہونے کی بدولت ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ ان کی گرفتاری میں بھی نمایاں کامیابی یقینی ہوجائے گی

Top