آئین پاکستان کے تحت خواتین کو حقوق دئے جائیں،کشورزہرا

8-3-2018bکراچی ایم کیو ایم پاکستان کی رکن رابط کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی محتر مہ کشور زہرانے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں درج خواتین کو ان کے حقوق اسی طرح سے دئے جائیںجس کی ضمانت فیڈریشن آف پاکستان نے دی ہے انہوںنے ان خیالات کا اظہار کنونشن سینٹروومین ڈویلپمنٹ فورم فیڈرل بی ایریا کراچی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیا انہوں نے کہا آئین کی ہر وہ آرٹیکل جو عورت کو قانونی تحفظ فراہم کرتی ہے اسکا دفاع پار لیمنٹ کے ایوانوں سے لیکر ملک کے ہر کونے میں کیا جائے گااور ہر اس منفی قوت کا مقابلہ کیا جائے گاجو ملک کی نصف آبادی کے حقوق کے خلاف ہوگا انہوںنے خواتین سے کہا کہ یکجہتی اور مساوات کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے کشور زہرا نے کہا زندگی کے ہر شعبہ میں عورت اپنی محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کر رہی ہے معاشرے میں دشواریوں کے با وجودجرائم سے دور ہونا ان کی قانون پسندی اور حب ّالوطنی کا ثبوت ہے ۔وومین ڈویلپمنٹ فورم کی رہنما صوبیہ عامر نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا ادارہ خواتین کے حقوق کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر تا رہے گا۔

Top