LLB کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان

karachi-universityکراچی جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے لئے امتحانی فارم16 تا 31 جولائی 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی امتحانی فیس 10500 روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے

Top