میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لائونچنگ کی تقریب

pakistan mary timeکراچی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیلئے تعمیر کئے جانے والے 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل کی لاونچنگ کی تقریب آج شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔نجی چینل کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی ،سربراہ پاک بحریہ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔پاک بحریہ کے ایک اعلامیے کے مطابق یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جہاز اسٹیل ہل اور المونیم سُپر اسٹرکچر کا حامل ہے، اس کی لمبائی 68.5 میٹر اور چوڑائی 8.7 میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 27ناٹ کی رفتار حاصل کر سکتا ہے۔یہ جہاز پاکستان کی تجارتی بحری حدود میں تحفظ، تلاش اور اِمدادی امور انجام دینے کیلئے پوری طرح آراستہ ہے۔ یہ 600ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل چائنا شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کارپوریشن (سی ایس ٹی سی) کے تکنیکی تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی شپ یارڈ، سی ایس ٹی سی اور پی ایم ایس اے کو یہ اہم سنگ میل عبور کر نے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی سدابہار دوستی کا ایک اور تاریخی منصوبہ ہے۔

Top