کراچی اپڈیٹس اور رائٹرز کلب کی میڈیا ورکشاپ 14جنوری کو ہوگی

medi media2کراچی، نئے قلم کاروں پر مشتمل گروپ رائٹرز کلب اور کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام کے اشتراک سے 14جنوری بروز اتوار دن 1 تا 4بجے تقویٰ آڈیٹوریم، بالمقابل سفاری پارک، مین یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال کراچی میں ”میڈیا ورکشاپ برائے کالم نگاری“ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ورکشاپ میں ”کالم کیسے لکھیں، طنز و مزاح کیا ہے اور اس کی حدود و قیود، ڈرامہ یا ناول نگاری کیا ہے اور تحریر کے لکھنے سے چھپنے تک کا مکمل طریقہ کار “پر مشتمل عنوانات پر لیکچر دیے جائیں گے۔ ورکشاپ میں شرکت کی متمنی افراد رجسٹریشن کروا کر شرکت کرسکیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے 0313-6286827 یا urdu.article@gmail.comپر رابطہ کرسکتے ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 جنوری 2018ءہے۔

Top