جماعت اسلامی کااقلیتی برادری کے اعزازمیں استقبالیہ

12-8-2017 bکراچی جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے تحت ’’منارٹی ڈے‘‘ کے موقع پر ادارہ نور حق میں پاکستان کی اقلیتی برادری کے اعزاز میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیے میں مسیحی ، ہندو ، سکھ اور دیگر اقلیتی مذاہب کے رہنما اور نمائندوں نے شرکت کی ۔تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ، منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری پرویز برکت ، جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے رہنما سموئیل نذیر ، پادری شبیر ،سردار ہیرا سنگھ،پادری امجد فاروق ، پادری ڈیوڈ غلام ،پاسٹر نقاش اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض جماعت اسلامی کے رہنما قاضی صدر الدین نے انجام دیے ۔پادری التماس نے پاکستان کی عوام اور پوری قوم بشول اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرائی ۔منارٹی ڈے کے موقع پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجوتھے ۔اسد اللہ بھٹو نے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ملک کے تمام شہریوں کو مساوی حیثیت سے دیکھتی ہے اسی طرح ملک کی اقلیتی برادری کو بھی اپنا حصہ سمجھتی ہے اور بلاتفریق عوامی خدمت کی ہے ۔ہم دنیا کے تمام مذاہب کو دنیا میں امن کے قیام اور انسانیت کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ تمام مذاہب انسانیت سکھانے کے لیے ہیں اور اسلام نے پوری انسانیت کو احترام اور عزت دی ہے اور اقلیتوں کو تحفظ دیا ہے ۔ ہمیں نفرتوں کے ذریعے لڑایا جارہا ہے ہم سب کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہے ۔دنیا کے اندر سامراجی قوتیں انسانوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ہم تمام انسانوں کو آدم ؑ کی اولاد سمجھتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ ہم سب مل کر سامراجی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔آج کا دن ایک عظیم دن ہے اور اس بات کے عہد کرنے کا دن ہے کہ سب مل کر انسانیت کی خدمت اور تحفظ کے لیے جدوجہد کریں

Top