ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

rsz_rainکراچی شہرقائد میں محکمہ موسمیات نے ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شہرقائد میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میرپورخاص اور حیدرآباد میں تیز اور درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک بارشوں کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگرشہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ آج شہرقائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے

Top