قائدکاخواب 70سال بعدبھی شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا،مفتی نعیم

muftinaeem-islambadکراچی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پاکستان کی بنیاد کلمہ توحید ہے دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتے، دشمنوں سے زیادہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا قائد اعظم محمد علی جناح اور بزرگوں کا خواب تھا،70سال بعد بھی وہ قائد کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ، دشمن ہمیں اکائیوں میں تقسیم کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر الحمد اللہ پاکستانی قوم کا یہ خاصہ رہاہے جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے ہم متحد ہوجاتے ہیں ، نظریہ پاکستان کے تقاضوں پر عمل کیے بغیر وطن عزیز کے تشخص کو برقرار نہیں رکھا جاسکتاہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مملکت خداداد بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آئی،قومیت ،لسانیت ، فرقہ واریت اور صوبائیت کے نعروں کا ختم کرکے ہمیں پاکستانیت پر جمع ہونے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ قائداعظم نے مولانا ظفراحمدعثمانی اورمولاناشبیراحمدعثمانی کے ذریعے پرچم کشائی کراکر اس ملک کے قیام کا اصل مقصد واضح کردیا تھا جس کی جہلک قائد اعظم محمد علی جناح کے خطبات میں موجود ہے ، مگرافسوس قائد کے چلے جانے کے بعدملک اپنی منزل سے دور چلاگیا

Top