پاک بحریہ ریسکیوآپریشن،ایرانی کشتی میں سوار11افراد کوبچالیا

rsz_navyکراچی پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور پی این ایس نصر نے کراچی سے دو سو تیس کلومیٹر دور کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو آپریشن کے دوران ایرانی کشتی میں سوار عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی سے دو سو تیس کلومیٹر دور الرحمانی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے گیارہ افرادشدید مشکلات کا شکار تھے۔ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پرپاک بحریہ نے فوراً ریسکیو آپریشن کاآغاز کیا،ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نصراور دو سی کنگ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا اور نامساعد حالات کے باوجود پاک نیوی کی ریسکیو ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی کشتی میں سوار عملے کے گیارہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی کے عملے کو ریسکیو کر کے پاکستان نیوی ایئر بیس کراچی پہنچایا گیا۔ ایرانی کشتی کے عملے کووطن واپس بھیجنے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے

Top