نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی میں پانی کابحران ہے،رحمت بھائی

rahmatکراچی ممتاز سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز پر شہر میں بجلی کے بحران کے ساتھ قلت آب کا بھی سامنا ہے۔مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فراہمی آب کا شیڈول متاثر ہے ۔نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی سمیت مختلف علاقوں میں پانی کا بحران ہے ۔گزشتہ دو ہفتوں سے پانی دستیاب نہیں۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہی ۔رحمت بھائی نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولتوں پر شہریوں کا حق ہے لیکن وہ ان سے محروم ہیںجب کہ شہریوں سے یو ٹیلیٹی بلز باقاعدگی سے وصول کیے جاتے ہیں۔عوام کو بلزاور ٹیکسز کی وصولی کے باوجود سہولتوں کی عدم فراہمی ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے سے پانی کی لائنوں میں گندہ پا نی آرہا ہے ۔واٹربورڈاورسی ایم ہاو ¿س کے شکایت سیل میں شکایات کے اندراج کے باوجو د صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے جس کی عدم دستیابی سے نظام زندگی مفلوج ہوجاتا جبکہ موسم گرما میں اس کا نہ ملنا مز ید اذیت ناک ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور واٹر بورڈ حکام سے مطا لبہ کیا کہ نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی سمیت قلت آب سے متاثر علاقوں میں پانی کی باقاعدگی سے فراہمی کے اقدامات کیے جائیں ۔

Top