رحمت بھائی کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈدیاگیا

rahmatکراچی آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سید خالد شاہ نے کہا ہے رحمت بھائی موجودہ دور کے عبد الستار ایدھی ہیں کیو نکہ یہ عبد الستار ایدھی کی تقلید کر رہے ہیں اور ان کی طرح خدمت کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے ہفتے کی صبح کراچی پریس کلب میں رائٹرزفورم پاکستان کے تحت بزرگ سماجی ورہنما رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین رحمت بھائی کی سماجی وعلمی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر مہمان اعزازی سینئر صحافی خالد محمود،الخدمت کراچی کے منیجر منظر عالم ،سابق ٹاون ناظم شفیق الرحمن عثمانی ،منیر احمد ،رائٹرز فورم کے صدر زین صدیقی ، یاسمین صدیقی ،سیدہ حرا،نثاراحمد نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سینئر صحافی عبد المتین ،محمد ناصر صدیقی بھی موجود تھے،رحمت بھائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،خالد شاہ نے کہا کہ نیکی کاموں کو راستہ نہیں رکنا چاہیے ،ہم رحمت بھا ئی کے کاموں کو آگے بڑھا ئیں گے،منظر عالم نے کہا کہ رحمت بھا ئی سے پرانا تعلق ہے اور یہ مختلف شعبوں میں خدمت کر رہے ہیں جو قابل قدر ہے ،شفیق الرحمن عثمانی نے کہ رحمت بھائی نئی کراچی میں اخلاص کے ساتھ لوگوں کی خدمت میں مصرو ف ہیں ،ان کا جذبہ قابل قدر ہے،ان کا جذبہ سچا ہے ،ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے ،ٹرسٹی خالد صدیقی نے کہا کہ رحمت بھا ئی کے کاموں کو آگے بڑھا نا ہوگا ،منیر احمد نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت رحمت بھائی صحت، تعلیم ،دستکاری ،آئی ٹی ایجوکیشن سمیت دیگر شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو قابل قدر ہیں ،زین صدیقی نے کہا کہ رحمت بھا ئی کی کراچی کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف کیلئے تقریب منعقد کی ہے ہم کی خدمات کو آگے بڑھا ئیں گے ۔رحمت بھا ئی نے کہا خدمت کے کام لوگوں کی مدد سے کر رہا ہوں ،خدمت کے کاموں کو آگے بڑھا نے کی اپیل کرتا ہوں ،انہوں نے رائٹرز فورم کی جذبے کی تعریف کی اور تقریب کے انعقاد کر اظہار تشکر کیا۔

Top