کراچی، سبیکا کے گھر تعزیت کرنے والوں کی آمدکا سلسلہ جاری

sabeekaکراچی، امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں انتقال کرجانے والی واحد پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے کراچی میں واقع گھر پر تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک ہائی اسکول میں اس وقت نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک طالبعلم نےاسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سبیکا کی موت پر گھر پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا ہوا ہے،والد نے بتایا فائرنگ کے واقعے کی اطلاع  مقامی نیوز چینل سے ملی، ٹیکساس میں پاکستانی سفارت خانے  ہماری بہت مدد کی،والد نے بتایا سبیکا 3بہنوں میں سب سے بڑی تھی وہ انتہائی ہونہار طالبہ تھی، اس نے 9 جون کو گھر واپس آنا تھا۔

دوسری طرف امریکا میں پاکستانی سفیر اور کمیونٹی کی جانب سے بھی اس واقعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اعزازچودھری کا کہنا ہے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Top