بی اے،بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان

Karachi-Universityکراچی جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی اے(پاس) ،بی ایس سی(پاس)اور بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے امتحانی فارم30 ستمبر2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی اے (پاس) سال اول اور سال دوئم کے امتحانی 3800/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6450/= روپے فیس کے ساتھ ،بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4800/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 8100/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات 2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

Top