رائٹرز کلب کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی

writers club copyکراچی نئے لکھاریوں پر مشتمل تنظیم رائٹرز کلب کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے۔ نئی کابینہ میں ایڈمن، کو ایڈمن اور مجلس مشاورت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مجلس مشاورت کی جانب سے رائٹرز کلب کی نئی تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس کے تحت نئی کابینہ میں صدر عارف رمضان جتوئی، نیوز پیپرز مانیٹرعاصمہ عزیز ہوںگی۔ سوشل میڈیا پر گروپنگ کے ایڈمن دیا خان بلوچ اور کو ایڈمن کی ذمے داری زہر تنویرادا کریں گی۔ اسی طرح عائشہ صدیقہ رائٹرز کلب کی پیج ایڈیٹر ہوںگی جبکہ حوریہ ایمان ملک معاونت کریں گی۔ مجلس مشاورت میں ہدایت الرحمن مصور، فاروق اعظم صدیقی اور ارم فاطمہ بھی شریک ہوں گے۔اس موقع پر صدر رائٹرز کلب عارف رمضان جتوئی کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ کا مقصد ادب میں شغف رکھنے والوںکی قلمی معاونت میں بہتر ی ہے۔ رائٹرز کلب گزشتہ 2برس سے نئے لکھاریوں جن میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سرفہرست ہیں کے لیے ادبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ معاملات میں ردبدل کرتے رہیں تو رجحان بہتری کی جانب ہی رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رائٹرز کلب جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین فورم ہے جس سے نوجوان طبقہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد نئی ممبر سازی کا بھی عمل شروع کردیا جائے گا۔

Top