آباد ایکسپو 2017کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔محسن شیخانی

iiایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کا خصوصی انٹرویو
یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں آباد کی چوتھی نمائش کا آغاز ہورہا ہے ۔ نمائش 12 سے 14اگست تک جاری رہی گی۔ شہر بھر میں اس نمائش کی تیاری کیلئے بڑے پیمانے پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ نمائش کے حوالے سے آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ شعبہ تعمیرات کو ترقی دینے کے ساتھ عام لوگوں کو معیاری مکان کی فراہمی ہمارے آباد کا بنیادی وژن ہے اور اسی وژن کی تکمیل کیلئے آباد کیلئے تگ و دو کر رہی ہے۔ حالیہ نمائش میں اسی وژن کیلئے ہی ملک کی اس صنعت کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے ساتھ عالمی سطح کے ماہرین کی آراء ، تحقیق و تجربات سے بھی اس شعبہ سے وابستہ مستفید ہونگے۔نمائش کے ذریعے ملک کا مثبت تاثر بین الاقوامی سطح پر مرتب ہوگا ۔
انہوںنے بتایا کہ نمائش کے دوران ہی اربوں روپے کے معاہدے بھی متوقع ہیں۔ نمائش میںامریکہ ، یورپ اور چین سمیت 23ممالک کی 50سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جبکہ وطن عزیز کی 150کمپنیاں بھی موجود ہونگی۔ ایکسپو سینٹر کے تمام ہالز میں نمائش ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں ہونے والے آباد کے چوتھے نمائش کے افتتاخی تقریب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نمائش کا افتتاخ کریں گے۔
آباد کے چیئرمین محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ شعبہ تعمیرات عوام کی اپنے انداز میںبرسوں سے خدمت کر رہا ہے۔بنیادی طور پر یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو مکان فراہم کرئے ، اس حوالے سے آباد نے حکومت کو کم لاگت کے منصوبوں کے ذریعے عوام کو اپنے گھر بنانے کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں لیکن حکومت نے اب تک ان پر کوئی توجہ نہیں دی۔سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہر قائد میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد فلیٹس میں مقیم ہے ۔ آباد کی ممبرز کمپنیاں شہریوں کیلئے کم قیمت پر زمین و مکانات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم اس ضمن میں حکومت کی جانب سے مثبت لائحہ عمل و اقدامات ناگزیر ہیں۔
یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ نمائش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی عوام کی طرح پورے ملک کی عوام یوم آزادی کو پرجوش انداز میں مناتی ہے ، شہر قائد میں قومی جھنڈوں کی بہار سمیت دیگر تیاریوں بیرونی ممالک سے آنے والوں مثبت اثرات مترب ہونگے۔
محسن ابو بکر شیخانی ، ابو بکر شیخانی کے صاحبزاد ے ہیں ، جنہوں نے ماضی میں اس شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے جانب سے انہوں نے شہر قائد میں ہی قومی اسمبلی کا انتخابات لڑا۔ محسن شیخانی نے آباد کی صدارت سے قبل بھی شعبہ تعمیرات میں عوامی خدمات انجام دیں ہیں۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں انہیں متعدد بار آباد کا چیئرمین بناگیا ۔ اسی حیثیت سے انہوں نے کم قیمت پر عوام کومکانات کی فراہمی حکومتی سطح سمیت دیگر فورمز پر آواز اٹھائی ہے۔ گذشتہ برس انہوں نے اسلام آباد میں کم قیمت پر زمین کی فراہمی کیلئے اعلانات کئے تھے ، اس منصوبے کی تکمیل ان کا خواب ہے اس کے ساتھ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس بار ہونے والی
نمائش میں بھی اسی طرز کے منصوبے کااعلان کریں گے۔
hafikht@gmail.com

About حفیظ خٹک

Biographical Info

Top