نائن زیرو اوراطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع

nine-zero320x180کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے وارننگ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد رینجرز کی جانب سے سخت ایکشن کے خدشے کے پیش نظر ایم کیو ایم نے ازخود نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکا چوک اور اردگرد کے علاقوں سے بیریئرز ہٹائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

Top