نائن زیرو پر چھاپہ انتقامی کارروائی ہے،رابطہ کمیٹی

mqmکراچی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نائن زیرو پر چھاپے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی جبر اور امتیازی کارروائی قرار دیا ہے۔ ہنگامی اجلاس کے بعد سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں حالات کا مقابلہ قانون کے دائرے میں کرنے کا بھی اعلان کیا۔نائن زیر پر کارروائی اور دو سینئر رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ کراچی رابطہ کمیٹی نے اجلاس کے بعد طویل پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے ڈاکٹر فاروق ستار،بیرسٹر سیف،کنور نوید جمیل، عامر خان اور طاہر مشہدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ آج محب وطن جماعت کیخلاف کارروائی کی گئی۔ سو نہیں ایک لاکھ ایف آئی آر بھی درج ہوئیں تو بھی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے کے ایف کے زیراہتمام چند گھنٹوں قبل ہی ہزاروں لوگوں کو امداد فراہم کی گئی۔ کارروائی کرنیوالے شاید ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں لیکن بندوق کی نوک اور ریاستی جبر ایم کیو ایم کے راستے نہیں روک سکتے۔

Top