پوری قوم بحیثیت مجموعی سانحہ قصورکی ذمےدارہے،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی پوری قوم بحیثیت مجموعی سانحہ ٔقصور کی ذمہ دار ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیا نے معصوم زینب کی بے حرمتی اور قتل پر بہت واویلا کیا ہے، لیکن خود میڈیا بے حیائی اورفحاشی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ جس سے نوجوان نسل میں جنسی بے راہ روی پیدا ہوئی۔ حقیقت یہ ہے کہ میڈیا کی جنس کے حوالے سے اشتعال انگیزی ایسے سانحات کو جنم دیتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسی لیے اسلام فحاشی اور بے حیائی کے فروغ کو سختی سے روکنے کا حکم دیتا ہے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں دین اسلام کے نفاذ کے حوالے سے علمائے کرام بھی سنجیدہ اور مثبت رول ادا نہیں کر رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ باطل نظام کو اگر تبدیل نہ کیا گیا تو قوم کو ایسے مزید سانحات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے قصور کے مظاہرین پر جس وحشیانہ انداز میں فائرنگ کی ہے اور دو اشخاص کو ہلاک کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

Top