ہمیں اسلامی اقدارکاتحفظ ہرصورت کرنا ہوگا،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی ہمیں اسلامی اقدار کا تحفظ ہر صورت کرنا ہو گا۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے اس خبر پر تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اس مطالبے پر کہ پاکستانی معاشرے کو سیکس فری ہونا چاہیے، کا جوابOfficially noted یعنی مثبت دیا ہے گویا حکومت اس سمت اقدام اٹھائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا ہی مطالبہ اقوام متحدہ نے2008ء میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سے کیا تھا لیکن اُس کی حکومت نے اسے سختی سے رد کر دیا تھا۔ آج مسلم لیگ کی حکومت اسے تسلیم کر کے اسلامی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ امریکی سفارت کار کا نوجوان کو اپنی گاڑی تلے روندنے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے پوچھا کہ کیا سفارت کاروں کے پاس شہریوں کے قتل کا لائسنس ہوتا ہے؟ مشرف نے افغانستان کے سفیر ملا ضعیف سے بدسلوکی کی تھی اور اُسے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کے طرز تکلم سے اختلاف ہونے کے باوجود ہم یہ واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ وعدہ کسی سے بھی کیا جائے پورا کرنا چاہیے۔ حکومت نے بالآخر اُن کے مطالبات تسلیم کر کے سو جوتے بھی کھائے ہیں اور سو پیاز بھی کھائے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام معاملات پوری سوچ و بچار اور تحمل و بردباری سے طے کرنے چاہئیں۔

Top