پشاورحملہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے،حافظ عاکف

akif-saeedکراچی پشاور میں انتخابی جلسہ پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے ارتکاب سے نہ صرف بہت سی جانیں تلف ہو گئیں بلکہ ملک میں مزید انتشار پھیلنے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے اوریہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انتخابات کا انعقاد ہی سرے سے مشکوک ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شاید بیرونی قوتیں اس اہم موقع سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش میں ہیںلہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور تمام اداروں کو انتہائی الرٹ رہنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں ایسے شر انگیز عناصر کے خلاف میدان میںنکلیں ، حکومتی و سکیورٹی ادارے اور سیاستدان مل کر صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔آخر میں انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔

Top