نوازشریف الزام سے قبل گریبان میں جھانکے،حمیرہ علوانی

humaira alwaniکراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری حمیرہ علوانی اور ایم پی اے خیر النسا مغل نے نواز شریف کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کے لئے جدوجہد و قربانیوں کا وارث اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، نواز شریف الزام بازی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف مایوسی کا شکار ہیں، کیوں کہ وہ تخت رائیونڈ کا دھڑن تختہ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے اور اب اسے سہارا دینے کے لئے نہ کوئی آمر ضیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوٹے صوبوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھاتی رہی ہے اور صادق سنجرانی کی حمایت بھی اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے اتحادی اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا دیکھ کر بے بنیاد الزامات اور بہتان بازی پر اتر آئے ہیں، لیکن اب عوام ان کی شعبدہ بازی میں نہیں آئے گی۔

Top