جماعۃ الدعوۃ کے وفدکی پریس کلب کے عہدےداروں سے ملاقات

11-1-2017-dکراچی جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفد کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ گزشتہ روز پریس کلب میں صدر سراج احمد، جنرل سیکرٹری مقصود یوسفی، جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان، گورننگ باڈی کے شمس کیریو، عارف حسین ہاشمی و دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کرکے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے اور پریس کلب کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔ ملاقات کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ میڈیا سیل کراچی کے ذمے داران محمد نعیم، محمد آصف اور فاروق اعظم بھی موجود تھے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ کراچی پریس کلب صحافتی حلقوں میں اہم مقام کا حامل ادارہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کلب کی نومنتخب کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی۔

Top