جہاد کشمیررکاتوپاکستان کا پانی بھی بندہوجائے گا،حافظ سعید

Jamaat-ud-Dawah-Hafiz-Muhammad-Saeedکراچی امیرجماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت سندھ و بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اگرجہاد کشمیر رک گیا تو نا صرف پاکستان بلکہ یہاں کے صوبوں کا پانی بھی بند ہوجائے گا، جو پاکستان کی معیشت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ وہ دورہ سندھ کے موقع پر مورو شہر کے مرکز اللہ والا میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسے میں معززین شہر، صحافیوں، وکلائ، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر کے اندر ظالم کے ہاتھوں کو توڑنا ضروری ہے۔ امریکا نے دہشت گردی کے ذریعے ساڑھے 7 لاکھ افغان اور عراق میں 10لاکھ مسلمانوں کو قتل کیا اور اسی کی شہ پر انڈیا خون بہا رہا ہے۔ انڈیا کا کشمیر کے اندر جاری ظلم کسی کو نظر نہیں آتا اور نہ ہی اس کو کوئی دہشت گردی کہنے کو تیار ہے۔ صرف دہشت گردی کی اصطلاح مسلمانوں کیلئے کی استعمال کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی اور صلیبی مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں۔ ہم نے ظالم کا ہاتھ پکڑنا ہے اور ظلم سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاد دنیا سے ظلم کے خاتمے کا واحد ذریعہ ہے جس کو دہشت گردی سے جوڑا گیا، ہمارے علمائے کرام نے بھی صحیح طورپر جہاد کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعة الدعوة سندھ کے مختلف مقامات پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ تھرپارکر میں بلاکسی تفریق کے ہندو اور مسلم کو پانی مہیا کررہے ہیں۔ آج سندھ میں بھائی چارے کی یہ مثال بنی ہے کہ پنجاب کے زمیندار اپنی زمینوں کا اناج راشن کی صورت میں سندھ کے پسماندہ غریب علاقوں میں بھیج کر سندھ کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا جہاد رک گیا تو سندھ اور پنجاب بھی بنجر ہوگا۔ اس وقت ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ایک خوفناک جنگ شروع کی ہوئی ہے اور اسی جنگ کے ذریعے پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے، تاکہ پاکستان کو اندرونی طورپر نقصان پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور اس کے حواری بلوچستان کو ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کیاجائے لیکن جب تک پاکستان کے عوام اور پاک فوج موجود ہے بھارت اپنے اس ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارت اور اس کے اتحادی دنیا بھر کے مسلمانوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے مسلمانوں کو نت نئے انداز میں حراساں کیا جارہا ہے۔

Top