حکومت کو پہلے سے ہی گرمی سےبچاؤ کےانتظامات کرلینےچاہیےتھے،عمران خان

imranتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ بھارت میں گرمی سے ہلاکتوں کے بعد حکومت کو پہلے سے ہی بچاؤ کے انتظامات کر لینے چاہیئے تھے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے ہلاکتیں اللہ کی طرف سے ہوئی ہیں لیکن جب بھارت میں گرمی سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے تو حکومت کو اسی وقت گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لینی چاہیئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی سے ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے یہاں آیا ہوں

Top