جماعۃ الدعوۃ،بعدنمازجمعہ فلسطینی شہداکی غائبانہ نمازجنازہ

hafiz saeedکراچی امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبائی دار الحکومت کراچی میں بھی آج 18مئی کے خطبات جمعہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے گئے، اسرائیلی مظالم کو موضوع بنایا جائے گا اور نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ اس دوران نہتے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی پاس کی جائیں گے۔ حافظ محمد سعید نے امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف امریکی عزائم کا مظہر ہے۔ اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور امریکا اس کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔ امریکا کے اس فیصلہ سے پورا مشرق وسطی جنگ کی لپیٹ میں آنے کا اندیشہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا، جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے کیے گئے ایسے فیصلے کو عالم اسلام تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل و غارت گری روکنے کے لیے حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی سے ان کی تحریک آزادی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔

Top