بن قاسم میں غیرروایتی اسکول قائم کریں گے،مزمل ہاشمی

14-11-2017 aکراچی ملی مسلم لیگ کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے کام کا آغاز کردیا ہے۔ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انسانیت کی خدمت ہماری سیاست ہے، اسی بنیاد پر ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے۔ یوسیز کی سطح پر مستحقین کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور میڈیکل یونٹس قائم کر رہے ہیں۔ مفت تعلیم کے لیے عنقریب سرجانی اور بن قاسم ٹاؤن میں ”غیر روایتی اسکول“ کام شروع کردیں گے، جس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں مستحقین میں آٹے کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع وسطی کے ذمے دار حافظ عمران بھٹی اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان کا استحکام ہے۔ ہم خدمت کی سیاست کرنے آئے ہیں۔ ملی مسلم لیگ سیاست کے ذریعے عوام میں خدمت اور محبت پیدا کرے گی۔ خدمت کے ذریعے ہی ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام یوسیز میں میڈیکل یونٹس قائم کریں گے، جبکہ غیر روایتی اسکولز کی بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ابتدائی سطح پر سرجانی اور بن قاسم ٹاؤن میں غیر روایتی اسکولز عنقریب کام شروع کردیں گے، جہاں شام کے اوقات میں مختصر دورانیے کی کلاسز کا اہتمام ہوگا۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں اپنی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیں گے

Top