امریکی گیدڑبھبکیوں پرحکمران دباؤ کاشکارنہ ہوں،مزمل ہاشمی

Muzamil Iqbal Hashmiکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکا کی گیدڑ بھبکیوں پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ غیور پاکستانیوں کو ایسی امداد نہیں چاہیے جس سے ملک غلامیوں کا شکار ہوتا ہو۔ پہلے پابندیاں لگیں اللہ نے ملک کو ایٹمی قوت سے نوازا‘ اب بھی وہ ایسے حربوں سے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے تو معاشی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستان نہیں بھارت کا فطری اتحادی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کے ایک آزاد اور مضبوط و مستحکم ملک بننے کا آغاز ہو رہا ہے۔ بیرونی دباؤ سے آزاد پاکستان ہی کشمیر، فلسطین کے تحفظ کا ضامن بن سکتا ہے۔ پاکستان مضبوط ہو گا تو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا‘ ہمیں اس کی لاج رکھنا ہے۔ امریکا، بھارت اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں کہ ان کی مذموم سازشوں کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا نہ ہو۔ دفاع پاکستان کونسل کی ملک گیر سطح پر جاری تحریک سے پاکستان کا نظریاتی دفاع مضبوط ہوگا۔ 28 جنوری کو باغ جناح کراچی میں دفاع امت کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کانفرنس کی دعوت ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچائیں گے۔

Top