مزمل ہاشمی سے حافظ احمد علی کی وفدکے ہمراہ ملاقات

12-8-2017 fکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی سے جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے ہمراہ وفد میں جے یو آئی (س) کے رہنما حافظ احمد یار خان، مفتی حماد مدنی، مفتی مشتاق عباسی، مفتی ظل الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں سیاسی جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ذاتی مفادات کے لیے فکر مند رہنے والے قوم کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔ 14 اگست کے ”آزادی کارواں“ سے شہر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے موجود سیاسی خرابیوں کو دور کیے بغیر سیاسی نظام کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ ملی مسلم لیگ تمام طبقوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ ایم ایم ایل کے تحت سفاری پارک سے مزار قائد تک ”آزادی کارواں“ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے گا۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کارواں میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی و دیگر رہنماؤں نے ملی مسلم لیگ کے قیام پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی ملک و قوم کو تقویت پہنچائی جاسکتی ہے۔ پہلے کی طرح اب بھی ہر میدان میں متحد ہوکر کردار ادا کریں گے۔ 14 اگست کو ملی مسلم لیگ کا کراچی میں ”آزادی کارواں“ ہم سب کا مشترکہ کارواں ہوگا۔

Top